an-Nasr (النَّصْر)

Maulana Doctor Tahir ul Qadri by Maulana Doctor Tahir ul Qadri

Chapter 110 • 3 verses • Meccan

110:1 جب اﷲ کی مدد اور فتح آپہنچے،
110:2 اور آپ لوگوں کو دیکھ لیں (کہ) وہ اﷲ کے دین میں جوق دَر جوق داخل ہو رہے ہیں،
110:3 تو آپ (تشکراً) اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح فرمائیں اور (تواضعاً) اس سے استغفار کریں، بیشک وہ بڑا ہی توبہ قبول فرمانے والا (اور مزید رحمت کے ساتھ رجوع فرمانے والا) ہے،