al-Qari`ah (القَارِعَة)

Maulana Shah Imam Ahmed Raza Khan - Maulana Shah Imam Ahmed Raza Khan

Chapter 101 • 11 verses • Meccan

← Previous Chapter Next Chapter →
101:1 دل دہلانے والی،
101:2 کیا وہ دہلانے والی،
101:3 اور تو نے کیا جانا کیا ہے دہلانے والی (ف۲)
101:4 جس دن آدمی ہوں گے جیسے پھیلے پتنگے (ف۳)
101:5 اور پہاڑ ہوں گے جیسے دھنکی اون (ف۴)
101:6 تو جس کی تولیں بھاری ہوئیں (ف۵)
101:7 وہ تو من مانتے عیش میں ہیں (ف۶)
101:8 اور جس کی تولیں ہلکی پڑیں (ف۷)
101:9 وہ نیچا دکھانے والی گود میں ہے (ف۸)
101:10 اور تو نے کیا جانا، کیا نیچا دکھانے والی،
101:11 ایک آگ شعلے مارتی (ف۹)