al-`Adiyat (العَادِيَات)

Maulana Shah Imam Ahmed Raza Khan - Maulana Shah Imam Ahmed Raza Khan

Chapter 100 • 11 verses • Meccan

← Previous Chapter Next Chapter →
100:1 قسم ان کی جو دوڑتے ہیں سینے سے آواز نکلتی ہوئی (ف۲)
100:2 پھر پتھروں سے آگ نکالتے ہیں سم مارکر (ف۳)
100:3 پھر صبح ہوتے تاراج کرتے ہیں (ف۴)
100:4 پھر اس وقت غبار اڑاتے ہیں،
100:5 پھر دشمن کے بیچ لشکر میں جاتے ہیں،
100:6 بیشک آدمی اپنے رب کا بڑا ناشکرا ہے (ف۵)
100:7 اور بیشک وہ اس پر خود گواہ ہے،
100:8 اور بیشک وہ مال کی چاہت میں ضرور کرّا (تیز) ہے (ف۷)
100:9 تو کیا نہیں جانتا جب اٹھائے جائیں گے (ف۸) جو قبروں میں ہیں،
100:10 اور کھول دی جائے گی (ف۹) جو سینوں میں ہے،
100:11 بیشک ان کے رب کو اس دن (ف۱۰) ان کی سب خبر ہے (ف۱۱)