78:1
                                        
                                    
                                    یہ (ف۲) آپس میں کاہے کی پوچھ گچھ کررہے ہیں (ف۳)
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            78:2
                                        
                                    
                                    بڑی خبر کی (ف۴)
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            78:3
                                        
                                    
                                    جس میں وہ کئی راہ ہیں (ف۵)
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            78:4
                                        
                                    
                                    ہاں ہاں اب جائیں گے،
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            78:5
                                        
                                    
                                    پھر ہاں ہاں جان جائیں گے (ف۶)
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            78:6
                                        
                                    
                                    کیا ہم نے زمین کو بچھونا نہ کیا (ف۷)
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            78:7
                                        
                                    
                                    اور پہاڑوں کو میخیں (ف۸)
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            78:8
                                        
                                    
                                    اور تمہیں جوڑے بنایا (ف۹)
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            78:9
                                        
                                    
                                    اور تمہاری نیند کو آرام کیا (ف۱۰)
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            78:10
                                        
                                    
                                    اور رات کو پردہ پوش کیا (ف۱۱)
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            78:11
                                        
                                    
                                    اور دن کو روزگار کے لیے بنایا (ف۱۲)
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            78:12
                                        
                                    
                                    اور تمہارے اوپر سات مضبوط چنائیاں چنیں (تعمیر کیں) (ف۱۳)
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            78:13
                                        
                                    
                                    اور ان میں ایک نہایت چمکتا چراغ رکھا (ف۱۴)
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            78:14
                                        
                                    
                                    اور پھر بدلیوں سے زور کا پانی اتارا،
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            78:15
                                        
                                    
                                    کہ اس سے پیدا فرمائیں اناج اور سبزہ،
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            78:16
                                        
                                    
                                    اور گھنے باغ (ف۱۵)
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            78:17
                                        
                                    
                                    بیشک فیصلہ کا دن (ف۱۶) ٹھہرا ہوا وقت ہے،
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            78:18
                                        
                                    
                                    جس دن صور پھونکا جائے گا (ف۱۷) تو تم چلے آؤ گے (ف۱۸) فوجوں کی فوجیں،
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            78:19
                                        
                                    
                                    اور آسمان کھولا جائے گا کہ دروازے ہوجائے گا (ف۱۹)
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            78:20
                                        
                                    
                                    اور پہاڑ چلائے جائیں گے کہ ہوجائیں گے جیسے چمکتا ریتا دور سے پانی کا دھوکا دیتا،
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            78:21
                                        
                                    
                                    بیشک جہنم تاک میں ہے،
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            78:22
                                        
                                    
                                    سرکشوں کا ٹھکانا،
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            78:23
                                        
                                    
                                    اس میں قرنوں (مدتوں) رہیں گے (ف۲۰)
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            78:24
                                        
                                    
                                    اس میں کسی طرح کی ٹھنڈک کا مزہ نہ پائیں گے اور نہ کچھ پینے کو،
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            78:25
                                        
                                    
                                    مگر کھولتا پانی اور دوزخیوں کا جلتا پیپ،
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            78:26
                                        
                                    
                                    جیسے کو تیسا بدلہ (ف۲۱)
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            78:27
                                        
                                    
                                    بیشک انہیں حساب کا خوف نہ تھا (ف۲۲)
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            78:28
                                        
                                    
                                    اور انہوں نے ہماری آیتیں حد بھر جھٹلائیں،
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            78:29
                                        
                                    
                                    اور ہم نے (ف۲۳) ہر چیز لکھ کر شمار کر رکھی ہے (ف۲۴)
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            78:30
                                        
                                    
                                    اب چکھو کہ ہم تمہیں نہ بڑھائیں گے مگر عذاب،
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            78:31
                                        
                                    
                                    بیشک ڈر والوں کو کامیابی کی جگہ ہے (ف۲۵)
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            78:32
                                        
                                    
                                    باغ ہیں (ف۲۶) اور انگور،
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            78:33
                                        
                                    
                                    اور اٹھتے جوبن والیاں ایک عمر کی،
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            78:34
                                        
                                    
                                    اور چھلکتا جام (ف۲۷)
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            78:35
                                        
                                    
                                    جس میں نہ کوئی بیہودہ بات سنیں نہ جھٹلانا (ف۲۸)
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            78:36
                                        
                                    
                                    صلہ تمہارے رب کی طرف سے (ف۲۹) نہایت کافی عطا،
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            78:37
                                        
                                    
                                    وہ جو رب ہے آسمانوں کا اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے رحمن کہ اس سے بات کرنے کا اختیار نہ رکھیں گے (ف۳۰)
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            78:38
                                        
                                    
                                    جس دن جبریل کھڑا ہوگا اور سب فرشتے پرا باندھے (صفیں بنائے) کوئی نہ بول سکے گا (ف۳۱) مگر جسے رحمن نے اذن دیا (ف۳۲) اور اس نے ٹھیک بات کہی (ف۳۳)
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            78:39
                                        
                                    
                                    وہ سچا دن ہے اب جو چاہے اپنے رب کی طرف راہ بنالے (ف۳۴)
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            78:40
                                        
                                    
                                    ہم تمہیں (ف۳۵) ایک عذاب سے ڈراتے ہیں کہ نزدیک آگیا (ف۳۶) جس دن آدمی دیکھے گا جو کچھ اس کے ہاتھوں نے آگے بھیجا (ف۳۷) اور کافر کہے گا ہائے میں کسی طرح خاک ہوجاتا (ف۳۸)