96:1
                                        
                                    
                                    پڑھو اپنے رب کے نام سے (ف۲) جس نے پیدا کیا (ف۳)
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            96:2
                                        
                                    
                                    آدمی کو خون کی پھٹک سے بنایا، پڑھو (ف۴)
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            96:3
                                        
                                    
                                    اور تمہارا رب ہی سب سے بڑا کریم،
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            96:4
                                        
                                    
                                    جس نے قلم سے لکھنا سکھایا (ف۵)
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            96:5
                                        
                                    
                                    آدمی کو سکھایا جو نہ جانتا تھا (ف۶)
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            96:6
                                        
                                    
                                    ہاں ہاں بیشک آدمی سرکشی کرتا ہے،
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            96:7
                                        
                                    
                                    اس پر کہ اپنے آپ کو غنی سمجھ لیا (ف۷)
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            96:8
                                        
                                    
                                    بیشک تمہارے رب ہی کی طرف پھرنا ہے (ف۸)
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            96:9
                                        
                                    
                                    بھلا دیکھو تو جو منع کرتا ہے،
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            96:10
                                        
                                    
                                    بندے کو جب وہ نماز پڑھے (ف۹)
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            96:11
                                        
                                    
                                    بھلا دیکھو تو اگر وہ ہدایت پر ہوتا،
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            96:12
                                        
                                    
                                    یا پرہیزگاری بتاتا تو کیا خوب تھا،
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            96:13
                                        
                                    
                                    بھلا دیکھو تو اگر جھٹلایا (ف۱۰) اور منہ پھیرا (ف۱۱)
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            96:14
                                        
                                    
                                    تو کیا حال ہوگا کیا نہ جانا (ف۱۲) کہ اللہ دیکھ رہا ہے (ف۱۳)
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            96:15
                                        
                                    
                                    ہاں ہاں اگر باز نہ آیا (ف۱۴) تو ضرور ہم پیشانی کے بال پکڑ کر کھینچیں گے (ف۱۵)
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            96:16
                                        
                                    
                                    کیسی پیشانی جھوٹی خطاکار،
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            96:17
                                        
                                    
                                    اب پکارے اپنی مجلس کو (ف۱۶)
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            96:18
                                        
                                    
                                    ابھی ہم سپاہیوں کو بلاتے ہیں (ف۱۷)
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            96:19
                                        
                                    
                                    ہاں ہاں، اس کی نہ سنو اور سجدہ کرو (ف۱۸) اور ہم سے قریب ہوجاؤ، (السجدة ۔۱۴)