al-Waqi`ah (الوَاقِعَة)

Maulana Shah Imam Ahmed Raza Khan - Maulana Shah Imam Ahmed Raza Khan

Chapter 56 • 96 verses • Meccan

← Previous Chapter Next Chapter →
56:1 جب ہولے گی وہ ہونے والی (ف۲)
56:2 اس وقت اس کے ہونے میں کسی کو انکار کی گنجائش نہ ہوگی،
56:3 کسی کو پست کرنے والی (ف۳) کسی کو بلندی دینے والی (ف۴)
56:4 جب زمین کانپے گی تھرتھرا کر (ف۵)
56:5 اور پہاڑ ریزہ ریزہ ہوجائیں گے چُورا ہوکر
56:6 تو ہوجائیں گے جیسے روزن کی دھوپ میں غبار کے باریک ذرے پھیلے ہوئے
56:7 اور تین قسم کے ہوجاؤ گے،
56:8 تو دہنی طرف والے (ف۶) کیسے دہنی طرف والے (ف۷)
56:9 اور بائیں طرف والے (ف۸) کیسے بائیں طرف والے (ف۹)
56:10 اور جو سبقت لے گئے (ف۱۰) وہ تو سبقت ہی لے گئے (ف۱۱)
56:11 وہی مقربِ بارگاہ ہیں،
56:12 چین کے باغوں میں،
56:13 اگلوں میں سے ایک گروہ
56:14 اور پچھلوں میں سے تھوڑے (ف۱۲)
56:15 جڑاؤ تختوں پر ہوں گے (ف۱۳)
56:16 ان پر تکیہ لگائے ہوئے آمنے سامنے (ف۱۴)
56:17 ان کے گرد لیے پھریں گے (ف۱۵) ہمیشہ رہنے والے لڑکے (ف۱۶)
56:18 کوزے اور آفتابے اور جام اور آنکھوں کے سامنے بہتی شراب
56:19 کہ اس سے نہ انہیں درد سر ہو اور نہ ہوش میں فرق آئے (ف۱۷)
56:20 اور میوے جو پسند کریں
56:21 اور پرندوں کا گوشت جو چاہیں (ف۱۸)
56:22 اور بڑی آنکھ والیاں حوریں (ف۱۹)
56:23 جیسے چھپے رکھے ہوئے موتی (ف۲۰)
56:24 صلہ ان کے اعمال کا (ف۲۱)
56:25 اس میں نہ سنیں گے نہ کوئی بیکار با ت نہ گنہگاری (ف۲۲)
56:26 ہاں یہ کہنا ہوگا سلام سلام (ف۲۳)
56:27 اور دہنی طرف والے کیسے دہنی طرف والے (ف۲۴)
56:28 بے کانٹوں کی بیریوں میں
56:29 اور کیلے کے گچھوں میں (ف۲۵)
56:30 اور ہمیشہ کے سائے میں
56:31 اور ہمیشہ جاری پانی میں
56:32 اور بہت سے میووں میں
56:33 جو نہ ختم ہوں (ف۲۶) اور نہ روکے جائیں (ف۲۷)
56:34 اور بلند بچھونوں میں (ف۲۸)
56:35 بیشک ہم نے ان عورتوں کو اچھی اٹھان اٹھایا،
56:36 تو انہیں بنایا کنواریاں اپنے شوہر پر پیاریاں،
56:37 انہیں پیار دلائیاں ایک عمر والیاں (ف۲۹)
56:38 دہنی طرف والوں کے لیے،
56:39 اگلوں میں سے ایک گروہ،
56:40 اور پچھلوں میں سے ایک گروہ (ف۳۰)
56:41 اور بائیں طرف والے (ف۳۱) کیسے بائیں طرف والے (ف۳۲)
56:42 جلتی ہوا اور کھولتے پانی میں،
56:43 اور جلتے دھوئیں کی چھاؤں میں (ف۳۳)
56:44 جو نہ ٹھنڈی نہ عزت کی،
56:45 بیشک وہ اس سے پہلے (ف۳۴) نعمتوں میں تھے
56:46 اور اس بڑے گناہ کی (ف۳۵) ہٹ (ضد) رکھتے تھے،
56:47 اور کہتے تھے کیا جب ہم مرجائیں اور ہڈیاں ہوجائیں تو کیا ضرور ہم اٹھائے جائیں گے،
56:48 اور کیا ہمارے اگلے باپ دادا بھی،
56:49 تم فرماؤ بیشک سب اگلے اور پچھلے
56:50 ضرور اکٹھے کیے جائیں گے، ایک جانے ہوئے دن کی میعاد پر (ف۳۶)
56:51 پھر بیشک تم اے گمراہو (ف۳۷) جھٹلانے والو
56:52 ضرور تھوہر کے پیڑ میں سے کھاؤ گے،
56:53 پھر اس سے پیٹ بھرو گے،
56:54 پھر اس پر کھولتا پانی پیو گے،
56:55 پھر ایسا پیو گے جیسے سخت پیاسے اونٹ پئیں (ف۳۸)
56:56 یہ ان کی مہمانی ہے انصاف کے دن،
56:57 ہم نے تمہیں پیدا کیا (ف۳۹) تو تم کیوں نہیں سچ مانتے (ف۴۰)
56:58 تو بھلا دیکھو تو وہ منی جو گراتے ہو (ف۴۱)
56:59 کیا تم اس کا آدمی بناتے ہو یا ہم بنانے والے ہیں (ف۴۲)
56:60 ہم نے تم میں مرنا ٹھہرایا (ف۴۳) اور ہم اس سے ہارے نہیں،
56:61 کہ تم جیسے اور بدل دیں اور تمہاری صورتیں وہ کردیں جس کی تمہیں حبر نہیں (ف۴۴)
56:62 اور بیشک تم جان چکے ہو پہلی اٹھان (ف۴۵) پھر کیوں نہیں سوچتے (ف۴۶)
56:63 تو بھلا بتاؤ تو جو بوتے ہو،
56:64 کیا تم اس کی کھیتی بناتے ہو یا ہم بنانے والے ہیں (ف۴۷)
56:65 ہم چاہیں تو (ف۴۸) اسے روندن (پامال) کردیں (ف۴۹) پھر تم باتیں بناتے رہ جاؤ (ف۵۰)
56:66 کہ ہم پر چٹی پڑی (ف۵۱)
56:67 بلکہ ہم بے نصیب رہے،
56:68 تو بھلا بتاؤ تو وہ پانی جو پیتے ہو،
56:69 کیا تم نے اسے بادل سے اتارا یا ہم ہیں اتارنے والے (ف۵۲)
56:70 ہم چاہیں تو اسے کھاری کردیں (ف۵۳) پھر کیوں نہیں شکر کرتے (ف۵۴)
56:71 تو بھلا بتاؤں تو وہ آگ جو تم روشن کرتے ہو (ف۵۵)
56:72 کیا تم نے اس کا پیڑ پیدا کیا (ف۵۶) یا ہم ہیں پیدا کرنے والے،
56:73 ہم نے اسے (ف۵۷) جہنم کا یادگار بنایا (ف۵۸) اور جنگل میں مسافروں کا فائدہ (ف۵۹)
56:74 تو اے محبوب تم پاکی بولو اپنے عظمت والے رب کے نام کی،
56:75 تو مجھے قسم ہے ان جگہوں کی جہاں تارے ڈوبتے ہیں (ف۶۰)
56:76 اور تم سمجھو تو یہ بڑی قسم ہے،
56:77 بیشک یہ عزت والا قرآن ہے (ف۶۱)
56:78 محفوظ نوشتہ میں (ف۶۲)
56:79 اسے نہ چھوئیں مگر باوضو (ف۶۳)
56:80 اتارا ہوا ہے سارے جہان کے رب کا،
56:81 تو کیا اس بات میں تم سستی کرتے ہو (ف۶۴)
56:82 اور اپنا حصہ یہ رکھتے ہو کہ جھٹلاتے ہو (ف۶۵)
56:83 پھر کیوں نہ ہو جب جان گلے تک پہنچے
56:84 اور تم (ف۶۶) اس وقت دیکھ رہے ہو
56:85 اور ہم (ف۶۷) اس کے زیادہ پاس ہیں تم سے مگر تمہیں نگاہ نیں (ف۶۸)
56:86 تو کیوں نہ ہوا اگر تمہیں بدلہ ملنا نہیں (ف۶۹)
56:87 کہ اسے لوٹا لاتے اگر تم سچے ہو (ف۷۰)
56:88 پھر وہ مرنے والا اگر مقربوں سے ہے (ف۷۱)
56:89 تو راحت ہے اور پھول (ف۷۲) اور چین کے باغ (ف۷۳)
56:90 اور اگر (ف۷۴) دہنی طرف والوں سے ہو
56:91 تو اے محبوب تم پر سلام دہنی طرف والوں سے (ف۷۵)
56:92 اور اگر (ف۷۶) جھٹلانے والے گمراہوں میں سے ہو (ف۷۷)
56:93 تو اس کی مہمانی کھولتا پانی،
56:94 اور بھڑکتی آگ میں دھنسانا (ف۷۸)
56:95 یہ بیشک اعلیٰ درجہ کی یقینی بات ہے،
56:96 تو اے محبوب تم اپنے عظمت والے رب کے نام کی پاکی بولو (ف۷۹)